Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کی تقریب حلف براداری، نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

پنڈدادنخان: بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کی تقریب حلف براداری، صدر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ طلعت زیدی کی بطور مہمان خصوصی شرکت، عہدیداران سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے انتخابات مکمل ہوگئے، نو منتخب صدر اصغر خان بلوچ ایدووکیٹ، جنرل سیکرٹری صاحبزادہ شوکت حیات ایڈووکیٹ جبکہ معروف قانون دان شکیل شیراز ایڈووکیٹ تیسری بار بلامقابلہ نائب صدر منتخب ،چوہدری سلیم ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری راجہ عرفان ایڈووکیٹ جبکہ خواجہ فہد خورشید ایڈووکیٹ لابرین منتخب ہوگئے۔

حلف برداری کی تقریب ایوان عدل پنڈدادنخان میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفقت شہباز راجہ، سول جج محمد علی گجر، سول جج محمد یعقوب گوندل ،سول جج محمد حنیف سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

اصغر خان بلوچ ،صاحبزادہ شوکت حیات اور شکیل شیراز نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ صدر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ طلعت زیدی نے حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ عہدیداران سے حلف لیا۔

وکلاء برادری نے پرامن الیکن کروانے پر الیکشن کمیٹی اور تمام آنے والے معزز مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button