Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور کپتان بابراعظم آمنے سامنے آگئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجری سے نجات پانے والے نوجوان فاسٹ بولر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بولنگ کی مشقیں شروع کردی ہیں۔

لاہور قلندر کی قیادت کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ردھم میں آتے ہوئے نیٹ سیشن میں بابراعظم کے خلاف برق رفتار گیندیں کرائیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ 13 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں بابراعظم پشاور زلمی کی نمائندی کریں گے جبکہ شاہین آفریدی دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کی کمان سنبھالیں گے۔

دونوں ٹیمیں لیگ میچ میں پہلی مرتبہ 28 فروری کومد مقابل ہوں گی جبکہ دوسرا ٹکراؤ 7 مارچ کو طے ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button