
جہلم: تحریک انصاف جہلم کی مقامی تنظیم کے صدر اور سیکرٹری کے نام فائنل، چوہدری غلام احمد زمرد صدر اور جنرل سیکرٹری فراز چوہدری منتخب، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی صدر شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری ہمایوں سرفراز نے جہلم کی تنظیم کے لئے صدر اور جنرل سیکرٹری کے نام فائنل کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم جہلم چوہدری غلام احمد تحریک انصاف کے ضلعی صدر جبکہ سینئر رہنما اور چیف کوآرڈینیٹر فراز چوہدری جنرل سیکرٹری مقرر کردیئے ہیں۔
اس حوالے سے چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کا صدر منتخب کرنے پر پارٹی کی مرکزی قیادت،وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ممبران صوبائی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انشاء اللہ جنرل سیکرٹری فراز چوہدری کے ساتھ ملکر پی ٹی آئی کو مزید مضبوط اور فعال بناؤں گا۔