
پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 10 سالہ بچہ زخمی، ریسکیو 1122 نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ پنڈی سید پور میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 65 سالہ زہرہ بی بی زوجہ محمد ایوب جاں بحق ہو گئی جبکہ 10 سالہ بچہ عبید اللہ ولد طیب شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق خاتون اور زخمی بچے کو سول ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔