
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لیے اکیلی کافی ہوں۔
فواد چوہدری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کی اہلیہ حبہ چوہدری کا کہنا تھا کہ رش کے باعث میرا پاؤں زخمی ہوگیا ہے، دھکے بھی لگے ہیں۔
عدالت کے باہر حبہ چوہدری کی گفتگو ؟ صحافی کا حبہ چودھری سے سوال
میرا پائوں زخمی ہے، حبہ چودھری
پولیس کو ہم ہاتھ نہیں لگانے دیں گے اپنی خواتین کو، فیصل چودھری
میں ان کے لئے اکیلی ہی کافی ہوں، حبہ چودھری pic.twitter.com/mYZgYnDYaf— Muhammad Asghar (@MAsgharExp) January 27, 2023
حبہ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں سے فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پر کوئی تکرار نہیں ہوئی۔ پولیس اہلکار فواد چوہدری سے ملنے سے ایسے روک رہے تھے جیسے ہم پتا نہیں کیا کردیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں حبہ چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لیے میں اکیلی کافی ہوں۔