Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جماعت اسلامی 13 مارچ کو جہلم شہر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان

جہلم: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر اور سابق سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر بے تحاشہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری کے خلاف ملک بھرمیں105دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جہلم میں 13مارچ کو میجر اکرم شہید پارک شاندار چوک میں صبح 10بجے دن 2بجے تک احتجاجی دھرنا دیا جائے گاجس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کریں گے جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم کا خصوصی خطاب ہوگا ۔

ضلعی سیکرٹری جنرل راجہ ندیم احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے کیلئے اس عوامی دھرنا میں ضرور شریک ہوں تاکہ حکمرانوں پر پریشر ڈالا جا سکے۔

اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ا س دھرنا میں جہلم شہر کی ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت میں بلا جوازتاخیرپر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ عوام کو اب اپنے حقوق کیلئے باہر نکل جماعت اسلامی کے دلیر ، باہمت اور دیانتدار نمائندوں کو منتخب کرنا ہوگا کیونکہ انشاء اللہ آنیو الا دور جماعت اسلامی کا ہے ۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جہلم شہر عبدالخالق بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button