
جہلم پولیس نے محبت کا جھانسہ دے کر زیادتی کے مقدمات درج کروا کے بلیک میل کرنے والی خاتون سرغنہ گرفتار کر لیا، منشیات اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں محبت کا جھانسہ دے کر زیادتی کے مقدمات درج کروانے والی بلیک میلر گروہ کی سرغنہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ بینش نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 سے زائد مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون نے لڑکیوں پر مشتمل گروپ بنا رکھا ہے جو پنجاب کے مختلف شہروں میں زیادتی کے مقدمات درج کرواتی ہیں۔ بلیک میلر گروہ کی باقی لڑکیوں کو بھی جلد از جلد گرفتار کر لیں گے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ مقدمات میں صلح کر کے شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکی ہے۔ ملزمہ سے منشیات اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔