Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سبزی منڈی دینہ کے تاجروں کا شدید احتجاج

دینہ: قرآن ہماری حساس اس کی بے حرمتی کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا، ہمارے ملک کے حکمران ان کا بائی کاٹ کریں، عالمی برادری دوبارہ ایسے واقعات کو روکے ورنہ ہم اپنی جان کے نذرانے بھی پیش کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پرانی سبزی منڈی جی ٹی روڈ دینہ کے تاجروں نے صدر رمیض بٹ کی قیادت میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ وہاب، راشد انصاری اورشیخ محمد بلال نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی بیمار سوچ کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اگر دوبارہ ایسا کیا گیا تو مسلمان قوم اپنے خون کے نذرانے پیش کر کے اپنے قرآن کی حفاظت کرے گی ، حکومت کو چاہئے کہ ایسے بد کرداروں سے بائی کاٹ کریں یہ اقدام دنیا بھرمیں لاکھوں مسلمانوں کے جزبات کو مجرو ح کرنے والا ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ہم اپنے قر آن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اگر دوبارہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا تو وہ ناقابل برداشت ہو گا۔

ریلی میں تاجروں نے شدید نعرے بازی کی اور سویڈن میں عالمی دہشت گروں کی بھر پور مزمت کی اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ان سوروں کو حکومتی سطح پر منہ توڑ جواب دیا جائے تاجروں نے احتجاجی ریلی کے سلسلے میں اپنی دوکانیں آدھے گھنٹے کے لیے بند کر دیں اور مزمتی بینر اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button