
جہلم: سی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات کے والد محترم میاں امتیاز حیات وفات پاگئے، جن کی نمازجنازہ اور تدفین چک جمال والے قبرستان میں کی گئی، نمازجنازہ میں جہلم کے سیاسی سماجی وکلاء صحافی ڈاکٹرز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے مہر محمدفیاض ،سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب ،ڈاکٹر فضل الحق پی ٹو ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر رضوان نجب، سابق سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال ،سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر تفسیرحسین گوندل ،ڈاکٹر عبدالغفور احمد ملک شرکت کی۔
نماز جنازہ میں چوہدری سلیم کھٹانہ آف دینہ ،سرپرست اعلی جہلم پریس کلب دلنواز احمد، صدزرگر رانا محمدعارف دینہ، عامر سلیم میر، شاہین ڈار، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مشتا ق برگٹ، اور بیشمار عزیز اقارب اہل علاقہ نے شرکت کی، مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔