Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سوہاوہ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف احتجاج

سوہاوہ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف احتجاج، شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میلاد چوک میں اہلیان سوہاوہ نے سابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کے دوران نکاح کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔

شرکاء نے احتجاجی مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر اسلام کیساتھ مذاق کیاگیا، پتہ ہونے کے باوجود بھی عدت میں نکاح پڑوایا جبکہ بعد میں دوبارہ پھر نکاح کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریاست مدینہ بنانے کے بڑے بڑے دعوے کرتاتھا جو اسلام کیساتھ اب کھلواڑ کرگیا۔ عدت کے دوران نکاح کیا گیا اور ایک بار نکاح کے بعد پھر نکاح ہوا۔

مقررین نے عمران پر شدید تنقید کی اور نعرے بازی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button