
جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرکی قیادت میں وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، بزنس کمیونٹی کے مسائل ودیگر امور زیز بحث، صدرجہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد ،کے ہمراہ خافظ غلام مصطفی ،ڈاکٹر کوثر ناہید انور، راجہ سجاد اخترو دیگر شامل تھے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدرجہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزادکی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا اورڈپٹی کمشنرنعمان حفیظ سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں اپنے رابطے مزید مظبوط کرناہوں گے تا کہ جہلم میں تاجر برادری کے مسائل کو حل کیا جا سکے اورصنعتوں کے فروغ کے لیئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جاسکے، انشاء اللہ آپ کے تعاون اور مشاورت سے یہ سب ممکن ہو گا۔
وفد میں نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خافظ غلام مصطفی،سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، چیئرمین یو۔وی۔جی راجہ سجاد اختر،سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محموداور الیاس صادق وٹو شامل تھے۔ آ خر میں صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد نے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کو شیلڈ پیش کی۔