
پنڈدادنخان میں زین پٹرول پمپ کے قریب رکشہ اور موٹرسائیکل میں ٹکر، 2 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں زین پٹرول پمپ کے قریب رکشہ اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کی وجہ سے محمد رمضان ولد خدا بخش عمر 48 سال اور کاشف ولد راسب خان عمر قریبا 35 سال زخمی ہو گئے۔
دونوں زخمیوں کا تعلق گاؤں ککٹر پنڈی سے ہے۔ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان شفٹ کر دیا۔