Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

تحصیل پنڈدادنخان مسائل کا گڑھ بن گئی، قبضہ گروپ بے لگام، انتظامیہ خاموش

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان مسائل کا گڑھ بن گئی، ڈپٹی کمشنر جہلم نے بھی ضلع کی سب سے بڑی تحصیل پنڈدادنخان کو مسلسل نظر انداز کیا ہوا ہے، تحصیل بھر میں بداعنوانیوں کا بازار گرم، قبضہ گروپ بے لگام کروڑوں رو پے کی سرکاری اراضی پر قبضے قائم ضلعی و مقامی انتظامیہ کارروائی سے گریزاں، اہل علاقہ کا کمشنر راولپنڈی سے اصلاح واحوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان جو ضلع کہ جہلم کی سب سے بڑی تحصیل ہے مختلف مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے سرکاری محکموں کے دفاتر عملہ کی کمی اور مختلف وجوہات کی بنا پر اکثر خالی پائے جاتے ہیں تحصیل پنڈدادنخان کے انتظامی امور میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی عدم دلچسپی پنڈادنخان کی عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے اپنی پچھلی تعیناتی کے دوران بھی تحصیل پنڈدادنخان کا صرف ایک ہی دورہ کیا جبکہ اس دفعہ بھی ڈپٹی کمشنر جہلم نے تحصیل پنڈدادنخان میں قدم رنجہ نہیں فرمایا سرکاری دفاتر کا اکثر ویران رہنا اور اہلکاروں کامن مرضی سے کام کرنا بھی اسی کی ایک کڑی ہے جبکہ تحصیل بھر میںچھوٹے بڑے پیمانے پر بد عنوانیوں کا بازار گرم ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی نرم پالیسی اور بے حسی کے باعث قبضہ گروپ بھی بے لگام ہوچکے ہیں جنہوں نے سرکاری اراضی ،قبرستانوں اور سکولوں کی جگہ پر قبضے کئے ہوئے ہیں۔

تحصیل پنڈدادنخان کی عوام نے کمشنر روالپنڈی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کریں اور مختلف دفاتر کا سرپرائز وزٹ کریں اور کام میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کا قبلہ درست کریں اور قبضہ گروپ کو نکیل ڈالنے کے موثر اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button