ضلع جہلم میں گھومنے والے خونخوار، آوارہ اور خارش زدہ کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

جہلم: ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت ضلع بھر میں گھومنے والے خونخوار ، آوارہ ، خارش زدہ کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔

شہر کے چوک چوراہوں ، گلی محلوں اور پبلک مقامات پر خونخوار کتوں کے غول کے غول نظر آتے ہیں ، جس کی وجہ سے خواتین اور معصوم بچوں کا گھروں سے نکلنا دوبھر ہو چکا ہے، بالخصوص طلباء و طالبات کو سکول جانے اور نمازیوں کو مساجد میں جاتے وقت شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں گھومنے والے آوارہ کتے متعددی امراض پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں، میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ اس صورتحال کا نوٹس لینے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس حوالے سے شہری سماجی، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ گزشہ کئی ماہ سے شہر سمیت ضلع بھر میں ڈاگ کلنگ مہم نہیں چلائی گئی جس کے باعث آوارہ کتوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی ذمہ داری محکمہ صحت اورمیونسپل کمیٹی کے سینٹری عملے پر عائد ہوتی ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کو ڈاگ کلنگ مہم چلانے کے احکامات جاری کئے جائیں تا کہ شہریوں میں پائے جانے والے خوف کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button