
فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا کہ یہ گرفتاری نہیں، یہ اغوا ہے، ہمارے گھر کے اندر 8 سے 10 پولیس والے آئے، ہماری ایف آئی آر درج کی جائے کہ فوادچودھری کو اغواء کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں بتایا جائے کہ فواد چوہدری کو کس مقدمے میں اٹھایا گیا، پی ٹی آئی کی تمام قیادت ہمارے ساتھ رابطے میں ہے۔
فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو بھی رابطہ کیا گیا، وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا، متعلقہ تھانے کو بھی نہیں پتہ کہ فواد کو کہاں لے کر جایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں پتہ کہ فواد کو کہاں لے کر گئے ہیں، بغیر کوئی ایف آئی آر دکھائے اٹھا کر لے گئے۔