برطانیہ پلٹ شخص نے گھریلو رنجش پر بیوی اور چچی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

گوجرخان میں برطانیہ پلٹ شخص نے اہلیہ اور چچی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی، ملزم ذہنی بیمار ہونے کے سبب برطانیہ میں زیر علاج تھا، پانچ ماہ قبل پاکستان پہنچا اور ڈھائی ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ گوجر خان کی حدود میں واقع رجام داخلی سنگنی کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق چوبیس سالہ خاور حسین پانچ ماہ قبل برطانیہ سے واپس وطن پہنچا اور اڑھائی ماہ قبل خاتون عطیہ سے شادی کی، اتوار کو گھر میں دیگر اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا کہ والدہ کو بتایا کہ گھر میں موجود پستول صاف کرنی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پسٹل لے کر صاف کرتے کرتے اچانک اہلیہ اور گھر میں موجود اپنی چچی مسماۃ صائقہ پر فائرنگ شروع کردی، دونوں پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی خاتمہ کرلیا جبکہ والدہ نے بھاگ کر جان بچائی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور فرائزک کے عملے کے ذریعے شواہد جمع کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں رہائش کے دوران ذہنی بیماری میں مبتلا رہا اور وہاں بیماری سامنے آنے پر اس کا علاج بھی ہوتا رہا، پانچ قبل پاکستان منتقل ہونے کے بعد بھی اس کا علاج جاری تھا کہ اتوار کو یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں گئیں مزید صورتحال تفتیش میں واضح ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button