جہلم، سوہاوہ اور کھیوڑہ میں لوکل گورنمنٹ پلانٹیشن ڈے کی تقریبات کا انعقاد، سینکڑوں پودے لگائے گئے

جہلم: موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت جہلم میں محکمہ جنگلات کے زیراہتمام فیملی پارک جہلم میں لوکل گورنمنٹ پلانٹیشن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مریم، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، ایس او ڈی وقاص شاہ سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن کا ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اسی سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان نے ون بلین ٹری سونامی پروگرام کو ٹین بلین ٹری سونامی بنا دیا ہے لہٰذا ہر شہری کو چاہیے کہ وہ شجرکاری کی مہم ہو یا صفائی کی مہم ہو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے۔

ادھر موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں لوکل گورنمنٹ پلانٹیشن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ قدسیہ ناز سمیت لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر قدسیہ ناز نے کہا کہ شجرکاری کرنا نہ صرف ماحولیاتی آلودگی خاتمہ کے لیے ناگزیر ہے بلکہ باعثِ ثواب بھی ہے۔ ہمیں ان پودوں کو صرف لگانا نہیں بلکہ ان کی حفاظت بھی کرنی ہے اور ان کو درخت بنانا ہے جو کسی کے لیے سایہ اور کسی کے لیے خوراک کا ذریعہ بنے گا۔

موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی کھیوڑہ میں لوکل گورنمنٹ پلانٹیشن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آفیسر میونسپل کھیوڑہ چوہدری امین، سابق چیئرمین یونین کونسل ڈاکٹر نصیر خاندوہ، باصر کھوکھر صحافی سمیت لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمانان نے کہا کہ شجرکاری کے ذریعے پاکستان کی مثبت تصویر پیش ہو رہی ہے۔ درخت آب و ہوا میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں بلکہ بارش کا سبب بھی بنتے ہیں آنے والے وقت میں پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ بارشوں کا ہونا انتہائی اہم ہے اور درخت اس میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button