Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

احساس کفالت پرو گرام غربت کے خاتمے میں وزیر اعظم کا بڑا قدام ہے۔ فرخ الطاف، یاور کمال

دینہ: چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان غربت کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہے، احساس کفالت پروگرام غربت کے خاتمے میں وزیراعظم کا بڑا قدام ہے، سابقہ حکومتوں نے عوام کو جھو ٹی تسلیوں کے سوا کوئی کام نہیں کیا ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا۔

دینہ میں احساس کفالت پرو گرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام تر مالی مشکلات کے با وجود اپنا وعدہ پو را کیا جس کی وجہ سے آج صحت کارڈ کی بدولت غریب شہری بڑے ہسپتالوں اپنا مفت علاج کروا سکتا ہے، عمران خان واحد لیڈر ہے جو غریبوں کے بارے میں سو چتا ہے انشا ء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ باہر کی ترقی یا فتہ حکو متوں کی مثالیں دیتے ہیں مگر آج وزیر اعظم نے احساس کفالت پرو گرام کے ذریعے صحیح معنوں میں خدمت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ، عمران خان پہلے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے غریبوں کے بار ے میں سوچا، احساس کفا لت پرو گرام کا مقصد غریب کی روز مرہ کی ضروریات کو پورا کر نا ہے۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ صحت کارڈ کا بھی وزیراعظم کا بڑا اقدام ہے، غریب شخص جو اپنے علاج کے لئے کسی بڑے ہسپتال نہیں جا سکتا تھا آج وہ بھی اپنی مرضی کا علاج بڑے ہسپتالوں میں کروا سکتا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد عمران کی کو ششوں سے عوام کو احساس کفالت پروگرام کی امداد بہتر طریقے سے مل رہی ہے۔

اس موقع پر ایم پی اے و پارلیمانی سیکر ٹری ر اجہ یا ورکمال نے کہا کہ ہماری حکو مت نے کھو کھلے نعرے نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے ہیں اور حقیقی معنوں میں ہمارے وزیراعظم عوام کی خدمت میں کو شاں ہیں، پہلے بھی کئی حکو متیں آئیں جو زبانی جمع خرچ کر تی رہیں، ایم این اے اور میرا آنا اس بات کی عکا سی کر تا ہے کہ غریبوں کا بھر پو ر احساس ہے اور کسی کے زیادتی نہ ہو اور عزت دار لو گوں کو ان کا حق ملے، اگر کسی کو کو ئی بھی کسی قسم کی پریشانی ہو وہ را بطہ کر سکتا ہے احساس کفالت پرو گرام میں ہمارا کو ئی عمل دخل نہیں ہے یہ وفاق کی طرف سے ایک سسٹم کے تحت حقداروں کو حق مل رہا ہے۔

تقریب سے ایم پی اے و پارلیمانی سیکر ٹری راجہ یا ور کمال نے کہا کہ احساس کفالت پرو گرام بلا تفریق پرو گرام ہے کسی نے آپ سے یہ نہیں پوچھا کہ آپ کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ہماری حکومت حقیقی معنوں میں غریب عوام کا سوچ رہی ہے وزیر اعظم اور وزیر اعلی صرف غریبوں کی باتیں کر تے ہیں تا کہ غربت کے خاتمے میں بہتری لائی جا سکے۔

احساس کفالت پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد عمران نے بھی اس مو قع پر خطاب کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر فضل الحق فضلی، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ضمیر، سابق نائب ناظم حاجی ادریز اختر، راجہ حسنین، زاہد محمود ناگی، انوار الحق مغل، میاں نوید العصر، جمیل نظامی، فرید رمضان قریشی، را جہ نوید شہزاد، خاور غالب چوہان ، الطاف اسحاق ، چوہدری محمد افضل ، سید مسکین شاہ، میاں طارق ثانی، شادا جٹ ، خواجہ جاوید و دیگر نے بھی شر کت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button