جہلم شہر کے بیشتر علاقے آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم

جہلم شہر اور گردو نواح کے بیشتر علاقے آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

بعض علاقے تو ایسے ہیں جن سے تقریبا 50 گز کے فاصلے پر سے سوئی گیس کی لائنیں گزرتی ہیں لیکن ان آبادیوں کو بھی سوئی گیس جیسی سہولت سے محروم رکھا جارہا ہے ، سیاسی لوگوں نے اپنی سیاست چمکانے کی غرض سے علاقہ مکینوں کے مسائل سے لا تعلقی اختیار کررکھی ہے۔

سیاسی مداخلت کیوجہ سے بعض علاقوں میں آج تک سوئی گیس کی لائنیں نہیں بچھائی گئیں جس کی وجہ سے خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ علاقہ مکینوں کے ساتھ سراسر زیادتی و نا انصافی ہے۔ جن آبادیوں کو نظر انداز کیا گیا۔

ان علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کیا ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں ، ہمارے ساتھ یہ نا انصافی کیوں اور کس وجہ سے کی جارہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہمارے ووٹس سے کامیاب ہونے والے ممبران قومی اسمبلی وزیراور اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین بنتے ہیں لیکن انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سیاست دان اپنے ووٹرز سے لا تعلقی اختیار کرلیتے ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں سیاست دانوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button