رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں ڈاکٹرز کی کمی پوری، مزید 4 ڈاکٹرز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

دینہ: رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں ڈاکٹرز کی کمی پوری، مزید 4 ڈاکٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔
سیکرٹری ہیلتھ کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے درخواست کی تھی جس پر گزشتہ روز محکمہ صحت کی جانب سے 4 مزید ڈاکٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو جلد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ بھی دے دیا جائے گا۔



