سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری سکولزکی اپگریڈیشن کا فیصلہ

جہلم: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک ہزارسرکاری سکولزکی اپگریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مڈل سکولوں کو ہائی اور ہائی سکولوں کو ہائرسکینڈری سکولز میں تبدیل کیاجائے گا۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے سکولوں سے ایس این ای مانگ لی جس میں اُساتذہ ، کمروں کی تعداد اور سکول کےبجٹ کاریکارڈ مہیا کیا جائے گا۔ بچوں کی موجودہ تعداد،اخرجات کا تخمینہ اورفروغ تعلیم فنڈ کا ریکارڈ بھی مہیا کرنا ہوگا۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز سکولوں کی اپگریڈیشن کیلئے 30اپریل تک ڈیٹامہیا کرنے کی پابند ہوں گی۔ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئےسکولوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیاجائےگا۔
دوسری جانب اُساتذہ کا کہنا ہے کہ3سال گزار گئے اپگریڈ سکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم نہ کی جاسکیں ہیں۔ مزید سکولز کی اپگریڈیشن کی بجائےپہلےسےاپگریڈسکولز میں سہولیات فراہم کی جائیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ بھر کے 1245 سکولوں کو اپ گریڈ کیا جاچکا ہے۔



