جہلم میں چور بازاروں میں چوری شدہ موٹر سائیکلوں، رکشوں، گاڑیوں کے سپیئر پارٹس فروخت ہونے لگے

جہلم: شہر کے مختلف علاقوں میں بلال گنج ، سلطان دا کھو کی طرز پر چور بازاروں میں چوری شدہ موٹر سائیکلوں، رکشوں،گاڑیوں، کاروں کے پرزے ، دروازے ، باریاں، سپیئر پارٹس فروخت ہونے لگا۔
جی ٹی روڈ، محلہ سلیمان پارس سمیت مختلف مقامات پر چوری شدہ گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی کھلے عام خرید و فروخت جاری ہے، جن کیخلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔
شہریوں کاکہنا ہے کہ دکاندار سلطان دا کھو اور بلال ٹاؤن سے چوری کی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کا سامان کباڑ کے بہاؤ خرید کر مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں جو کہ ضلع جہلم کے شہریوں کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے۔
شہریوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ چوری کی گاڑیوں کا سپیئر پارٹس فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائیاں کریں تاکہ دکاندار استعمال شدہ اشیاء کا مناسب ریٹ مقررکرکے فروخت کر سکیں۔



