اراضی کی رجسٹری کیلئے ٹیکسوں، اشٹام پیپر، مختار نامہ اور بیان حلفی کی فیسوں میں بے پنا ہ اضافہ

جہلم: حکومت کی جانب سے نئے ٹیکس فیسوں میں اضافہ ہونے پر اراضی کی رجسٹری کیلئے ٹیکسوں ، اشٹام پیپر، مختار نامہ ،بیان حلفی کی قیمتوں میں بے پنا ہ اضافہ کردیا گیا ، جس کے باعث ڈومیسائل ، پانی بجلی گیس کے نئے کنکشن کے لئے بیان حلفی اشٹام پیپرز کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔

قیمتوں میں اضافہ سے شہری اور اسٹامپ وینڈر مشکلات کا شکار ہو گئے، نئی دستاویزات درج کروانے کیلئے آنے والے افراد ٹیکس فیسوں میں اضافہ کا سنتے ہی سکتے میں پڑ جاتے میں ، ڈپٹی کمشنرنے بھی ضلع بھر کے تمام علاقوں میں ا راضی کی سرکاری قیمت کے سیٹ میں اضافہ کر دیا جس سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

ضلع بھر میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا، دستاویز درج ہونے میں واضح کمی سامنے آنے لگی ،جس سے حکومت کے ریونیو میں بھی کمی آرہی ہے نئی پراپرٹی رجسٹری کی مجموعی ٹیکس فیس 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹامپ وینڈر اور شہریوں چوہدری ریاض افضل، ملک نعیم اعوان، صاحبزادہ مشتاق اعوان، سید حسن شاد، چوہدری محمد یوسف ، ملک زاہد اعوان، حاجی عمر فاروق شیخ بابر، قاضی ندیم احسن ، چوہدری نسیم ، امیر حیدر بخاری اور عدنان مغل نے کہا کہ ماضی کی رجسٹری درج کرانے کیلئے ایڈوانس ٹیکس گین ٹیکس میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اب اگر کوئی شہری اراضی کے متعلق نئی د ستاویز درج کرائے گا تو اس کو نئے ٹیکس کے مطابق ٹیکس ادا کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کم ٹیکس ادا کرنا ہوتے تھے ، اسی طرح اشٹام پیپرز بھی مہنگے ہو چکے ہیں، کوئی بھی شہری جب نئے ٹیکسوں کے متعلق سنتا ہے تو وہ پریشان ہو جاتا ہے ، اسی وجہ سے اس وقت نئی دستاویزات درج کرانے میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو حکومتی ریونیو میں بھی واضح کمی آ جائے گی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کا نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button