یوم خواتین؛ پبلک پراسیکیوٹر آفس جہلم میں خواتین آفیسرز کے کام و کردار کی تعریف اور حوصلہ افزائی

جہلم: ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس جہلم میں انٹرنیشنل ویمن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سید فرھاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے حکم پر دفتر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم میں چوہدری ظفر اقبال، فاضل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی زیر نگرانی معزز و محترم خواتین آفیسرز کے کام و کردار کی تعریف و ستائش اور حوصلہ افزائی میں وومن ڈے منایا گیا۔
اس دوران خواتین آفیسرز مس ماہ جبیں اور مس ارم ریاض کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے اور کیک کاٹنے کی باقاعدہ تقریب بھی منعقد ہوئی۔
وومن ڈے سیلیبریشن ایونٹ میں دیگر پبلک پراسیکیوٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔



