دینہ میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

دینہ: منگلا کینٹ پولیس نے قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 17 ہزار 800 روپے نقد رقم، 5 عدد موبائل فونز اور آلاتِ قمار بازی برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور مختلف جرائم کی جڑ ہے، جس کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔



