جہلم میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث جیلو گینگ کے 2 کارندے گرفتار، 7 موٹر سائیکلیں برآمد

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث جیلو گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث جیلو گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 7 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ، 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



