جہلم پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عمر فاروق انتقال کر گئے، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

جہلم پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عمر فاروق، جو اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے، اُن کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں چک دولت میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ابراہیم وڑائچ، ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اکرم سمیت پولیس افسران و اہلکاروں، مرحوم کے عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم عمر فاروق ایک فرض شناس، محنتی اور دیانتدار پولیس اہلکار تھے، جنہوں نے دورانِ سروس اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیے۔

اس موقع پر پولیس افسران نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی ناگہانی وفات سے محکمہ پولیس ایک قابل اور ذمہ دار اہلکار سے محروم ہو گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جہلم پولیس لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نمازِ جنازہ کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button