جہلم پولیس کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری، 10 گینگز گرفتار، پونے 2 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد

جہلم پولیس کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری، پولیس نے 10 گینگز کو گرفتار کر کے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق جہلم پولیس نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی قیادت میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں اور مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ 2500 روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جبکہ 10 گینگز کو گرفتار کیا گیا۔

کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 66 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے جن میں 23 اے کیٹگری اور 27 بی کیٹگری کے اشتہاری شامل ہیں جبکہ 16 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

قتل کے 3 مقدمات درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ریپ کے 9 مقدمات درج کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح 10 گینگز کو ٹریس کر کے 46 مقدمات میں ملوث 27 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے 1 کروڑ 70 لاکھ 2500 روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 55 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف 14 مقدمات درج کر کے 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے 9 پسٹل، 4 گنز، ایک چاقو اور 31 روند برآمد کیے گئے۔

قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 مقدمات درج کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے 48 ہزار 300 روپے نقدی اور 8 موبائل فون برآمد کیے گئے۔

پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 73 مقدمات درج کر کے 75 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 2549 پتنگیں اور 158 خونی ڈوریں برآمد کی گئیں۔ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 145 مقدمات درج کر کے 169 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 65 مرد اور 104 خواتین شامل ہیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 7521 چالان کیے گئے اور مجموعی طور پر 1 کروڑ 69 لاکھ 23 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

پولیس خدمت مراکز جہلم میں گزشتہ ماہ 3228 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کمپلینٹ سیل کے ذریعے 268 سائلین کی شکایات سن کر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔

ترجمان جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء، قتل، اندھے قتل، چوری، ڈکیتی اور رابری جیسے سنگین مقدمات کی ٹریسنگ اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے دن رات مصروف عمل رہی۔ اسی طرح منشیات کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button