جہلم میں الیکٹرک بس سروس کے روٹس میں اہم تبدیلیاں اور توسیع

102
جہلم میں الیکٹرک بس سروس کے روٹس میں نمایاں تبدیلیاں اور توسیع کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مطابق نئی ترمیم شدہ ترجیحات کے مطابق اب الیکٹرک بسیں جہلم کینٹ سے کوٹلہ فقیر، نوگران، جنگو اور رڑیالہ تک چلیں گی۔
علاوہ ازیں جہلم للِہ دو رویہ سڑک کی تکمیل کے بعد یہ بسیں اپنی سروس کو سنگھوئی تک بڑھا دیں گی۔ اس کے ساتھ سابقہ روٹ کے مطابق جہاں الیکٹرک بسیں گورنمنٹ کالج ٹانلیانوالہ تک جایا کرتی تھیں، اب ان کا نیا اختتامی اسٹاپ گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج چک دولت مقرر کیا گیا ہے۔
شہریوں نے الیکٹرک بس سروس کے روٹس میں اضافے اور سہولیات میں بہتری پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے شہر کی ٹرانسپورٹ سہولت میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی روزمرہ آمد و رفت کو آسان بنانے اور ٹریفک کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔



