جہلم میں شادی کی اجتماعی تقریب میں 24 سے زائد جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

جہلم میں شادی کی اجتماعی تقریب میں دو درجن سے زائد جوڑے جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

تفصیلات کے مطابق جہلم کے میجر اکرم شہید نشان حیدر پارک میں آج کا روز ایک خوشیوں بھری دعا کی مانند تھا، جب دو درجن سے زائد جوڑے اجتماعی شادی کی تقریب میں زندگی کے نئے سفر کے لیے ایک دوسرے کے ہاتھ تھامتے نظر آئے۔ تقریب کا ماحول خوشی، محبت اور دعاؤں کی لپٹوں سے بھرپور تھا۔

معروف سماجی شخصیت الحاج اسلام قریشی نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کی خواتین کو مکمل جہیز کے ساتھ رخصت کیا اور انہیں اپنی بیٹیوں کی طرح پیار، دعائیں اور شفقت فراہم کی۔ ان کے رفقاء ہر مہمان کا مسکراہٹ کے ساتھ استقبال کرتے رہے، جبکہ آنے والوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، جو محبت اور خیر سگالی کا پیغام لیے ہوئے تھیں۔

ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں نے تقریب کو رنگین اور خوشیوں سے بھرپور بنایا، جبکہ مہمانوں کے لیے پرتکلف ظہرانے کا وسیع انتظام بھی کیا گیا۔ یہ تقریب نہ صرف شادی کا منظر تھی بلکہ انسانیت، خیرخواہی اور محبت کی ایک حسین مثال کے طور پر پیش آئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button