چہلم شہدائے کربلا؛ تمام مسالک کے درمیان بہترین ہم آہنگی کی مثال قائم کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ضلع جہلم میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر تمام مسالک کے درمیان بہترین ہم آہنگی کی مثال قائم کرنے کے لیے امن و امان اور دیگر انتظامات کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ضلعی امن کمیٹی اور بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں معروف مذہبی سکالر بابا عرفان الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو، ڈسٹرکٹ خطیب قاری باسط، جماعت اہل سنت سے قاری عمر فاروق اور قاری یوسف سیالوی، اہل تشیع سے باقر شاہ، حسن شاہ، سید منشا بخاری، سنی علما کونسل کے حافظ اظہر، جبکہ کرسچن کمیونٹی سے فادر لوئس اور پاسٹر شہزاد سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

تمام شرکا نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر امن قائم رکھنے، ہر قسم کے تعاون اور بین المسالک ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام مکاتب فکر کے نمائندے مل کر ایسا ماحول قائم کریں گے جو امن، برداشت اور بھائی چارے کی بہترین مثال بنے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button