بلال اظہر کیانی کو وزیر خزانہ کا اضافی چارج ملنا ضلع جہلم کیلئے اعزاز ہے، ملک کاشف، ملک صداقت حسین

دینہ: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے وفاقی وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی چارج سونپنے کے فیصلے کو تحصیل دینہ اور ضلع جہلم کی عوام نے سراہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک کاشف (یو کے) اور ملک صداقت حسین آف چک اکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس اقدام کو وزیراعظم کا ضلع جہلم کے عوام پر اعتماد قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلال اظہر کیانی نہ صرف ضلع جہلم کی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں بلکہ وہ ایک باصلاحیت، فعال اور عوام دوست رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی انتھک محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں خزانہ جیسے اہم شعبے کا اضافی چارج دیا ہے جو کہ ضلع جہلم کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
ملک کاشف اور ملک صداقت حسین نے مزید کہا کہ اب ان شاء اللہ ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبے بھرپور انداز میں جاری ہوں گے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ بلال اظہر کیانی پہلے ہی دن رات عوامی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ان کی قیادت میں جہلم کی تقدیر بدلنے کا خواب جلد شرمندۂ تعبیر ہوگا۔
رہنماؤں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک اہل، بااعتماد اور جہلم دوست شخصیت کو مالیاتی امور کی اضافی ذمہ داری دے کر پورے ضلع کے دل جیت لیے ہیں۔



