جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤ، منشیات فروش آئس سمیت گرفتار

جہلم میں تھانہ سول لائنز پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں مہلک نشہ آور مواد "آئس” برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سول لائنز کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محمد نعیم نامی ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم، طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ "منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لیے جہلم پولیس ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔”



