سوہاوہ میں 21 سالہ موٹرسائیکل سوار جنگلی جانور سے ٹکرا کر جاں بحق

سوہاوہ میں 21 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان جنگلی جانور سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 21 سالہ موٹرسائیکل سوار جمال احمد ولد جمیل احمد زندگی کی بازی ہار گیا۔ حادثہ ڈھوک امب کے قریب سوہاوہ چکوال روڈ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل اچانک سڑک پر آنے والے جنگلی جانور سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 21 سالہ جمال احمد اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک ایک گیدڑ سڑک پر آ گیا۔ نوجوان نے جانور کو بچانے کی کوشش کی، تاہم توازن برقرار نہ رکھ سکا اور شدید حادثے کا شکار ہو گیا۔ تصادم کے نتیجے میں وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جاں بحق نوجوان کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button