جہلم میں عامری موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث عامری گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان عامر شہزاد اور جاوید اقبال کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے چوری شدہ دو موٹر سائیکلز برآمد کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کی گرفتاری سے چوری کے مزید کیسز حل ہونے کی امید ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔



