پنڈدادنخان پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 ملزمان گرفتار، پتنگیں اور ڈوریں برآمد

پنڈدادنخان: جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے پتنگ فروشی کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان رانا شاہد ودود اور محمد ریحان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 145 پتنگیں اور 8 ڈوریں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک سرگرمی ہے جو جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے اس کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔



