ڈومیلی موڑ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، تین افراد شدید زخمی

سوہاوہ کے نواحی علاقے کسیال گاؤں نزد ڈومیلی موڑ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والوں میں 22 سالہ نوید ولد فرید احمد، 50 سالہ فرید احمد ولد مشتاق اور 31 سالہ یاسر ولد فیاض شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button