یتیم اور مستحق بچیوں کے باعزت روزگار پروگرام کی تیسری سالانہ تقریب، سلائی مشینیں اور کمپیوٹرز تقسیم

دینہ: فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اپنی معاون تنظیمات جہلم فورم، شعور ویلفیئر اور پاک شفاف کے اشتراک سے مفتیاں دینہ میں یتیم اور مستحق بچیوں کے لیے باعزت روزگار کے فروغ کے سلسلے میں تیسری سالانہ تقریب تقسیم اسناد، سلائی مشینیں اور کمپیوٹرز کا انعقاد کیا۔

تقریب کا مقصد معاشرے میں امداد کے بجائے ہنر سکھا کر بچیوں کو خودمختار بنانا تھا۔ شعور گرلز ووکیشنل سنٹر میں مختلف ٹیکنیکل کورسز کروائے گئے تھے، جن میں کامیاب طالبات کو ڈپلومے کے علاوہ سلائی مشینیں اور کمپیوٹرز مفت فراہم کیے گئے تاکہ وہ گھر بیٹھ کر اپنا روزگار کما سکیں۔

تقریب میں سلیم انور کسانہ (چیئرمین وسیلہ ویلفیئر) نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے جبکہ خصوصی شرکت ہارون افضل کھٹانہ (صدر جہلم فورم یو کے)، حامد بٹ (صدر جہلم فورم لندن)، ڈاکٹر شاہدہ نعمانی (صدر شعور ویلفیئر)، بریگیڈیئر (ر) تصور حسین، حاجی چوہدری ساجد محمود پوڑیلہ، ماسٹر شوکت علی، مہر خادم حسین نمبردار اور دیگر شخصیات نے کی۔

اس موقع پر جہلم فورم لندن برانچ کی جانب سے 11 سلائی مشینیں اور 8 کمپیوٹرز یتیم اور مستحق بچیوں میں تقسیم کیے گئے تاکہ انہیں خودمختار اور مالی طور پر مضبوط بنایا جا سکے۔

اس پروگرام کے ذریعے فلاحی تنظیم نے معاشرتی بہتری کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور مستحق بچیوں کے لیے ہنر مندی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button