جہلم میں ناقص دودھ سے بھری متعدد گاڑیاں پکڑی گئیں، 1500لیٹر سے زائد دودھ تلف

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناقص دودھ سے بھری پانچ گاڑیاں پکڑ لیں، ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ کو تلف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ناقص دودھ سے بھری پانچ گاڑیاں پکڑ لیں۔ دورانِ کارروائی 1,500 لیٹر سے زائد ناقص دودھ برآمد کرکے موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی حارث بٹ کے مطابق گاڑیوں کے مالکان کو مجموعی طور پر ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ یہ کارروائی دودھ کے معیار کو یقینی بنانے اور عوام کو صحت مند خوراک فراہم کرنے کے مشن کا حصہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 37 ہزار لیٹر سے زائد دودھ کو ناکہ لگا کر چیک کیا گیا۔ ناقص دودھ کی شناخت کے لیے جدید ٹیسٹنگ طریقے استعمال کیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے موقع پر ہی ناقص دودھ کو ضائع کرکے مزید کارروائی کے لیے رپورٹ تیار کرلی۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ناقص خوراک کی نشاندہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button