ڈپٹی کمشنر جہلم کا گریجویٹ کالج دینہ کا دورہ، کالج میں صفائی اور کھیلوں کے میدان کو بہتر بنانے کی ہدایت

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا گریجویٹ کالج فار بوائز دینہ کا جائزہ لینے کے لیے کالج پہنچ گئے۔ انہوں نے دورے کے دوران کالج میں صفائی اور کھیلوں کے میدان کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ کالج فار بوائز دینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کلاسز میں جا کر بلڈنگ کا جائزہ لیا۔ ڈی سی جہلم نے کالج میں صفائی کا بہترین انتظام کرنے اور طلباء کے لیے کھیلوں کے میدان کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر پرنسپل کالج نے ڈی سی جہلم کو کالج میں جاری تعلیمی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈو گر بھی تھی۔



