جہلم میں اینٹی کرپشن پولیس نے رشوت لینے والے پٹواری کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

جہلم میں اینٹی کرپشن پولیس نے 50 ہزار روپے رشوت لینے والے پٹوار سرکل ممیان کے پٹواری کو رنگے ہاتھوں دھر لیا، پولیس نے رشوت کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ ممیان کے رہائشی منیب عالم نے تھانہ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران اسلم کو درخواست دی کہ حلقہ پٹواری رشوت طلب کر رہا ہے جس پر اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مار کر پٹواری نذر حیات کو رنگے ہاتھوں موقع سے گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر سول جج عبداللہ بھی موجود تھے۔ اینٹی کرپشن پولیس نے نشان زدہ پانچ پانچ ہزار کے نوٹ کل 50 ہزار روپے برآمد کرکے پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button