پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، چار ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی،ناجائز اسلحہ رکھنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان امتیاز احمد،محمد اکبر،امجد فاروق اور پرویز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان امتیاز احمد ،اکبر اور امجد سے پسٹلز30بور معہ ایمونیشن اور ملزم پرویز سے بندوق 12بور سنگل بیرل معہ کارتوس برآمد کے لیے گئے، ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button