جہلم میں گداگروں کی بھر مار سے شہری پریشان


جہلم شہراورگردونواح میں گداگروں کی بھر مار سے شہری پریشان ہیں۔
جہلم شہر کے گلی محلوں چوک چوراہوں پبلک مقامات سمیت خریداری مراکز میں شہریوں سے بھیک مانگتے اور پریشان کرتے دکھائی دیتے ہیں، بھیک نہ دینے والوں کوبدعائیں دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس طرح شہر کے بازاروں مین بازار ، تحصیل روڈ ، نیابازار، ریلوے روڈ ، اولڈ جی ٹی روڈ، ضلع کچہری ،سول اسپتال، ریلوے اسٹیشن پر آنیوالے مرد و خواتین پر گدا گر ٹولیوں کی شکل یلغار کر دیتے ہیں۔
شہریوں نے اعلی حکام سے گداگروں کیخلاف کارروائیاں کرنے کامطالبہ کیا ہے۔



