جہلم میں نجی کالج کے باہر طلباء کا احتجاج، متعدد طلباء گرفتار

جہلم: نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، طلباء کا غم و غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا، جہلم میں طلباء کا نجی کالج کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی، پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے کئی طلباء کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کالج طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر طلباء میں غم و غصہ برقرار ہے اور احتجاج بھی جاری ہے۔ جہلم میں طلباء و طالبات نے نجی کالج کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مشتعل طلباء نے کالج کے بورڈز توڑتے ہوئے جی ٹی روڈ جہلم کو بلاک کر دیا۔

کالج کے باہر احتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے توڑ پھوڑ کرنے والے کئی طلباء کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ لاہور واقعے کے خلاف طلباء کا احتجاج تین گھنٹے سے زائد جاری رہا۔طلباء نے واقعے کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے شفاف انکوائری اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

کالج کے باہر سکیورٹی کےلیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پیز ملازمین کے ہمراہ موقع پر موجود رہے۔

ترجمان ضلعی پولیس جہلم کا کہنا ہے کہ طلباء کی جانب سے نجی کالج کے باہر توڑ پھوڑ اور نعرے بازی کی گئی تھی۔ پولیس کی جانب سے متعدد مرتبہ طلباء کو سمجھانے اور مذاکرات کئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button