سوہاوہ: سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف گوڑھا چوہدریاں میں اہل علاقہ کا احتجاج

سوہاوہ: سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف گوڑھا چوہدریاں میں اہل علاقہ کااحتجاج، پنجاب حکومت کیخلاف نعرےبازی، احتجاج میں طلبہ و طالبات کے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے علاقہ گوڑھا چوہدریاں میں بنگیال، پنڈوڑی، کدلوٹ، سکندرپور، غازیوٹ اور دیگر دیہاتوں کے لوگوں نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج کیا، جس میں طالب علم اور انکے والدین بھی شامل تھے۔

احتجاج کے دوران پنجاب حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی، سکولوں کی نجکاری نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے گئے، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھارکھے تھے۔

اس موقع پر مظاہرین کاکہناتھاکہ سرکاری سکولوں کی نجکاری کافیصلہ پنجاب حکومت کو واپس لینا ہوگاورنہ احتجاج کو وسیع کردیاجائے گا۔ این جی اوز کے حوالے کبھی بھی سکول نہیں کریں گے، حکومت اپنا میٹریل اٹھاکرلے جائے، زمین ہمارے بزرگوں نے دی ہم کو واپس کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سکولوں کو این جو اے کے حوالےکیا گیا تو ہم اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیجیں گے، این جی اوز خالی سکول چلالیں۔ حکومت یہودی ایجنڈے پر چل رہی ہےتاکہ غریبوں کا بچہ تعلیم حاصل نہ کرسکے اور آگے بڑے عہدوں پر نہ آئے اور ہماری حکومت ہی ر۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو نظرثانی کرناہوگی۔ ہم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنےکاحکم نامہ واپس لیں اور سکولوں کو کھول کرتعلیم دی جائے۔ بچوں کا سال ضائع ہورہاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button