متحدہ عرب امارات کا ویزہ ایمنسٹی میں توسیع نہ کرنے کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات نے ویزہ ایمنسٹی میں توسیع نہ کرنے اور غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کردیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے ایمنسٹی پروگرام میں کوئی توسیع نہیں ہوگی، اس کے بعد ملک بدری ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو نو انٹری لسٹ میں شامل کرنے کے ساتھ اقدامات کو مزید سخت کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ رہائشی علاقوں اور کمپنیوں میں جہاں خلاف ورزی کرنے والے موجود ہیں وہاں سخت معائنہ کی مہم چلائی جا رہی ہے، انتظامیہ ان مقامات کی نگرانی کر رہی ہے، ایمنسٹی پروگرام کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی مقیم افراد پر جرمانے عائد کیے جائیں گے اور انہیں ملک سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور متحدہ عرب امارات میں ایسے لوگوں کے دوبارہ داخل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انتظامیہ ان لوگوں پر زور دیتی ہے کہ جنہوں نے ایگزٹ پرمٹ حاصل کیے ہیں وہ مقررہ تاریخ سے پہلے ملک سے نکل جائیں کیوں کہ کچھ ایسے افراد ہیں جو ایگزٹ پرمٹ کے بعد ابھی تک اپنے ممالک روانہ نہیں ہوئے، ایمنسی کی مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد ایسے غیرملکیوں کے خلاف عدالتوں میں بھی نرمی نہیں برتی جائے گی، معائنے کی مہمات خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے اور انہیں ملک بدر کرنے کے لیے جاری رکھی جائیں گی اور انہیں مستقبل میں ملک میں داخلے پر پابندی والے افراد کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

کلائنٹ ہییپی نیس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل سالم بن علی کا کہنا ہے کہ اوور سٹیئرز پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد یو اے ای سے اپنے آبائی ممالک چلے جائیں ورنہ روانگی میں تاخیر کی وجہ سے انہیں فلائٹ ٹکٹوں کے لیے زیادہ ادائیگی کرنا پڑسکتی ہے کیوں کہ موسم سرما کے مصروف موسم میں ہوائی کرایوں میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے ہم معافی کے متلاشیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ روانگی کے آخری لمحے تک انتظار نہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button