26 سالہ نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

دینہ کے نواحی علاقہ بڑل کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری الطاف کا بھانجا پہلوان آصف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، مرحوم کی نماز جنازہ آزاد کشمیر کے علاقہ سمانی میں ادا کی، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ بڑل کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری محمد الطاف (حال مقیم سعودیہ ) کا 26سالہ بھانجا تین بچوں کا باپ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
مرحوم ڈومیلی میں محنت مشقت کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا مرحوم کی نماز جنازہ آزاد کشمیر کے علاقہ سمانی میں ادا کی گئی ، جس میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بعدازاں سینکڑوں سو گواروں کی موجود گی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ، پہلوان آصف کی وفات پر دینہ کی مختلف شخصیات کی جانب سے چوہدری الطاف کے بھانجے کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



