سارہ شریف قتل کیس؛ جہلم سے تعلق رکھنے والے ملزمان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش، کیس سماعت کیلئے مقرر

برطانیہ میں 10 سالہ بچی سارہ شریف کے قتل کیس میں ملزمان عرفان، بینش اور فیصل ویڈیو لنک کے ذریعے برطانوی عدالت میں پیش ہوگئے۔ کیس کی سماعت بھی مقرر کردی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جہلم کے علاقہ کڑی جنجیل سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری 42 سالہ ملک عرفان شریف ان کی دوسری بیوی بینش بتول اور بھائی فیصل ملک پر سارہ شریف کے قتل کا الزام ہے، سارہ کی لاش 10 اگست 2023 کو برطانیہ میں سرے کے شہر ووکنگ میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔

یہ تینوں افراد سارہ کی لاش ملنے سے ایک دن قبل فرار ہو کر پاکستان آ گئے تھے اور 13 ستمبر کو دبئی سے گٹ وِک ایئرپورٹ پر گرفتار کیے گئے تھے۔

تاہم جمعہ کے روز بینش بتول ویڈیو لنک کے ذریعے ایچ ایم پی برونز فیلڈ سے عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ عرفان شریف اور فیصل ملک ایچ ایم پی بیلمرش سے اکٹھے پیش ہوئے۔

ان کا مقدمہ پہلے یکم اکتوبر کو شروع ہونا تھا، لیکن اب یہ مقدمہ 7 اکتوبر کو شروع ہوگا اور 14 اکتوبر کو جیوری کے سامنے کیس پیش کیا جائے گا۔ اس مقدمے کی سماعت ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس کیواناگ کریں گے اور یہ 7 ہفتوں تک چلنے کی توقع ہے۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق سارہ کے جسم پر متعدد چوٹیں تھیں جو ایک طویل مدت میں ہوئیں، اور پوسٹ مارٹم میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button