برمنگھم کی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، ایوب خان

برمنگھم: برمنگھم کی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گےاور عوام کی حقیقی آواز بن کر اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گئے۔
یہ بات ممبر آف پارلیمنٹ بیرسٹر ایوب خان نے یہاں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔القلم پریس کلب اینڈ ایسوسی ایشن برمنگھم کے زیر اہتمام ممبر آف پارلیمنٹ بیرسٹر ایوب خان اور چکسواری آ زاد کشمیر سے آے سینئر صحافی مرزا نذیر احمد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔
تقریب کی میزبانی چیئرمین کلب آغا اشرف ایڈووکیٹ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مرزا فیصل محمود اور مولانا فاروق القادری نے ادا کئے تقریب آمد پر مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال بھی کیا گیا۔ اس تقریب میں اراکین کلب سمیت مختلف اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے ایم پی بیرسٹر ایوب خان،مرزا نذیر احمد، میزبان تقریب آغا اشرف،فاروق القادری،مرزا فیصل محمود،محمد فاروق خان،چوہدری ظفر اقبال،راجہ بابر سلیم،کونسلر بابر باز،کونسلر ذاکر اللہ،ملک محمد حسین،سابق کونسلر راجہ شوکت،خواجہ سلیمان،بیرسٹر طاہرہ،مظہر اقبال،راجہ توصیف اور دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ یہ کلب برمنگھم میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور انداز میں کام کر رہا ہے کمیونٹی کی باصلاحیت شخصیات کی حوصلہ افزائی اور انکے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد اس پریس کلب و ایسوسی ایشن کا طرہ امتیاز ہے۔مہمان خصوصی ایم پی بیرسٹر ایوب خان نے تقریب کے انعقاد کو سراہا ۔
مقررین نے کہا کہ ہمیں آپسی اتحاد و اتفاق اپنانے کی ضرورت ہے نسلی امتیاز سمیت درپیش ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔
شریک مہمان خصوصی مرزا نذیر نے شاندار تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پریس کلب ایک عوامی فورم کا درجہ رکھتا ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے جو ایک خوش آئین اقدام ہے۔
منتظمین تقریب آغا اشرف، فاروق القادری، مرزا فیصل،شکیل جاوید اور دیگر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم برمنگھم کی کمیونٹی کی آواز بنیں گے اور ہر فورم پر مسائل کے حل اور کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گئے۔
اس موقع پر محمد فاروق خان نے مہمان شرکاء میں تحائف تقسیم کئے۔آخر میں دعا بھی کروائی گئی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



