ادویات کی غیر قانونی فروخت یا کوالیفائیڈ سٹاف کی عدم موجودگی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر سید رملہ علی

جہلم: ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس سے ضلع بھر کے میڈیکل سٹورز، فارمسیز کی انسپکشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔ غیر قانونی، ایکسپائر ادویات اور نان کوالیفائڈ عملہ بارے شکایات پر متعلقہ افراد کو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا جس پر قانون کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے متعدد میڈیکل سٹورز مالکان کو وارننگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ غیر قانونی، ایکسپائر ادویات فروخت کرنے اور نان کوالیفائیڈ عملہ کی میڈیکل سٹورز اور فارمیسز پر موجودگی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جن میڈیکل سٹورز کو آج وارننگ دی جا رہی ہے۔ اگلی دفعہ ان کے خلاف شکایات پر بھاری جرمانے اور میڈیکل سٹورز سیل کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



